وزیرِاعظم لیپ ٹاپ اسکیم 2025: آن لائن اپلائی کا آسان طریقہ اور دیگر تفصیلات جانئے

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کا پوسٹر، فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم 2025 دوبارہ شروع کر دی ہے، جس کے تحت ملک بھر کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں زیر تعلیم ہزاروں طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔ یہ اقدام وزیراعظم یوتھ پروگرام کا حصہ ہے۔

حکام کے مطابق اس اسکیم کا مقصد ان مالی رکاوٹوں کو دور کرنا ہے جو طلبہ کو آن لائن کلاسز، تحقیقی سہولتوں اور فری لانسنگ مواقع تک رسائی سے محروم رکھتی ہیں۔

اس سلسے میں جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کئی خاندانوں کے لیے لیپ ٹاپ خریدنا ایک خواب ہے اور یہ اسکیم اسی خلا کو پُر کرنے کے لیے ہے۔

سندھ حکومت کے ”روزگار کارڈ” کیلئے آن لائن اپلائی کا طریقہ کار جانئے

آن لائن اپلائی کریں

بیان کے مطابق اس اسکیم کے حوالے سے طلبہ کی درخواستوں کے بارے میں بار بار کیے جانے والے سوالات کے حل کے لیے حکومت نے ایک نیا آن لائن ٹریکنگ سسٹم متعارف کرا دیا گیا ہے۔

اب طلبہ laptop.pmyp.gov.pk پر جا کر اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کریں، اپنی یونیورسٹی منتخب کریں اور فوراً معلوم کر سکیں گے کہ ان کی درخواست منظور ہوئی ہے، زیرِ جائزہ ہے یا مسترد کر دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ لیپ ٹاپ طلبہ کو ڈیجیٹل سہولتیں فراہم کریں گے تاکہ وہ بغیر کسی تاخیر کے آن لائن کلاسز لے سکیں، ڈیجیٹل لائبریریز استعمال کریں، آئی ٹی مہارتیں سیکھیں اور یہاں تک کہ فری لانسنگ یا ریموٹ ورک کے ذریعے اپنے خاندان کی مدد بھی کر سکیں۔

Related Posts