واٹس ایپ گروپس میں ایک کلک پر سب کو مینشن کرنے کا فیچر تیاری کے مرحلے میں

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے گروپ چیٹ کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے ایک نیا فیچر آزما رہا ہے۔ یہ فیچر فی الحال ٹیسٹنگ کے مرحلے میں ہے، جیسا کہ ویب سائٹ WABetaInfo نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ ایک ایسا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جس کے تحت گروپ چیٹ میں موجود ہر فرد کو ایک ہی وقت میں مینشن کیا جا سکے گا۔ اس مقصد کے لیے صارفین کو صرف “@everyone” لکھنا ہوگا اور پورے گروپ کے سبھی افراد کو ایک ساتھ ٹیگ کیا جا سکے گا۔

اس وقت صورتحال یہ ہے کہ اگر گروپ میں سبھی افراد کو مینشن کرنا ہو تو ہر ایک کا نام الگ الگ لکھنا پڑتا ہے، جس میں وقت زیادہ لگتا ہے اور اکثر کسی نہ کسی کا نام رہ بھی جاتا ہے۔

ایک نایاب قدرتی منظر؛ ایکوینوکس کے موقع پر شمالی روشنیاں دل کو لبھائیں گی

اس نئے فیچر کی بدولت ایک ہی مینشن پر گروپ کے تمام ممبران کو نوٹیفکیشن موصول ہوگا، چاہے انہوں نے چیٹ کو میوٹ ہی کیوں نہ کیا ہو۔ یہ فیچر خاص طور پر بڑے گروپس کے لیے مفید ثابت ہوگا جہاں سبھی کو ایک ہی وقت میں اہم اپ ڈیٹس دینا ضروری ہوتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سہولت صرف ایڈمنز تک محدود نہیں ہوگی بلکہ گروپ کا کوئی بھی ممبر اسے استعمال کر سکے گا۔ البتہ، ایڈمنز کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ وہ اس فیچر کو محدود کر سکیں۔

یہ فیچر فی الحال واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں کچھ محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے اور یہ کہنا ابھی مشکل ہے کہ اسے عام صارفین کے لیے کب متعارف کرایا جائے گا۔

Related Posts