پنجاب کے ضلع وِہاڑی میں اسکول جانے والی معصوم بچیوں کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوام میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔
خواتین اور بچیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف سی سی ڈی کی کارروائیوں کے باوجود ایسے واقعات کا تسلسل قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ دو اوباش نوجوان موٹرسائیکل پر سوار ہو کر اسکول جانے والی بچیوں کا پیچھا کرتے ہیں اور انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
بچیوں کو خوفزدہ کر کے سڑک پر خطرناک انداز میں بھاگنے پر مجبور کیا گیا جس سے انہیں کسی بڑے حادثے کا سامنا بھی ہو سکتا تھا۔
ضلع وہاڑی میں سکول بچیوں کو سکول جاتے اور آتے ہوئے سرعام چھیڑ چھاڑ ضلع وہاڑی میں ان بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قانون نافذ کرنے والوں پر سوالیہ نشان
پوسٹ کو وائرل کریں تاکے
ان لونڈوں لپاڑوں کے نیفے میں بھی کچھ ہلچل ہو pic.twitter.com/t0Y5CErhvR— ☞ 𝙼𝚛.𝚑𝚒𝚍𝚎 (@Hpolitics18Plus) September 22, 2025
علاقہ مکینوں کے مطابق یہ دونوں نوجوان اکثر اسکول کے وقت اسی طرح بچیوں کو تنگ کرتے ہیں، لیکن اس بار ان کی حرکت کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد عوامی ردعمل اور غم و غصہ کئی گنا بڑھ گیا ہے۔
شہریوں کا مطالبہ ہے کہ پولیس اور سی سی ڈی فوری طور پر ان افراد کے خلاف کارروائی کریں تاکہ مستقبل میں کوئی بھی شخص معصوم بچیوں کو پریشان کرنے کی جرات نہ کر سکے۔
ابلیس کو گرفتار کرو! راولپنڈی میں بچے سے زیادتی کرنیوالے قاری کی انوکھی منطق
سوشل میڈیا صارفین نے بھی شدید ردعمل دیا ہے اور کہا ہے کہ ان افراد کو قانون کے حوالے کرنے کے ساتھ ساتھ سی سی ڈی کے سپرد کیا جائے تاکہ ایسے جنسی درندوں کو ان کے انجام تک پہنچایا جا سکے۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت سخت کارروائی نہ کی گئی تو ایسے واقعات مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








