کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 2 میں شہریوں نے ایک چور کو مسجد میں چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، مشتعل عوام نے ملزم کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسے بجلی کے کھمبے سے باندھ دیا اور اس سے متعدد وارداتوں کا اعتراف بھی کرایا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق ملزم مسجد سے قیمتی سامان، خاص طور پر پانی کا پمپ چوری کرنے کی کوشش کر رہا تھا، جبکہ اس نے دورانِ تفتیش قریبی علاقوں سے دیگر اشیاء چوری کرنے کا بھی اعتراف کیا۔
ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ وہ چرائی گئی اشیاء کو شاہد نامی ایک شخص کو فروخت کرتا تھا، جو خاموش کالونی میں کباڑ کا کاروبار کرتا ہے۔
ابلیس کو گرفتار کرو! راولپنڈی میں بچے سے زیادتی کرنیوالے قاری کی انوکھی منطق
شہریوں کا کہنا ہے کہ مسجد میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں نے بھی ملزم کی سرگرمیوں کو ریکارڈ کیا ہے جس سے اس کی ملوث ہونے کی تصدیق ہوتی ہے۔
واقعہ کے بعد مشتعل ہجوم نے ملزم کو تھپڑوں اور لاتوں سے بری طرح مارنے کے بعد سپر مارکیٹ تھانے کے حوالے کر دیا۔
پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ ملزم زیرِ حراست ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اہل علاقہ کی شکایات اور شواہد کی بنیاد پر اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








