واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صارفین اب اپنی تصاویر کو ٹرینڈنگ انداز میں پیش کر سکتے ہیں، یہ فیچر نینو بنانا کہلاتا ہے اور اس کی مدد سے صارفین صرف ایک سادہ پرامپٹ دے کر اپنی تصاویر کو وائرل انداز میں ڈھال سکتے ہیں۔
نینو بنانا فیچر تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور سوشل میڈیا پر اس کے ذریعے نت نئی تصاویر وائرل کی جا رہی ہیں، جن میں ساڑھی کے رجحانات، مشہور شخصیات کے ساتھ سیلفیز اور دیگر منفرد انداز شامل ہیں۔
یہ فیچر دراصل گوگل کے فلیش امیج ماڈل 2پوائنٹ 5 پر مبنی ہے جسے نینو بنانا ماڈل کہا جاتا ہے اور اب اسے واٹس ایپ میں شامل کر دیا گیا ہے۔
یہ فیچر صارفین کے لیے خاص طور پر اس وجہ سے آسان ہے کہ اس کے لیے کسی علیحدہ ایپ کی ضرورت نہیں۔ صارفین اپنے موبائل فون پر براہِ راست واٹس ایپ میں اس سہولت کو استعمال کر سکیں گے۔
واٹس ایپ گروپس میں ایک کلک پر سب کو مینشن کرنے کا فیچر تیاری کے مرحلے میں
اس کے لیے سب سے پہلے پرپلکسی چیٹ بوٹ کو واٹس ایپ پر کھولنا ہوگا اور +1 (833) 436-3285 پر پیغام بھیجنا ہوگا۔ اس کے بعد صارف اپنی تصویر اپلوڈ کرے گا اور اس کے ساتھ ایک سادہ پرامپٹ فراہم کرے گا۔
مثال کے طور پر، اگر کوئی ساڑھی میں تصویر بنوانا چاہے تو صرف ساڑھی کا پرامپٹ دینا کافی ہوگا۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ یہ فیچر واٹس ایپ پر مکمل طور پر مفت دستیاب ہوگا یا اس کے لیے سبسکرپشن درکار ہوگی۔ البتہ گوگل کی جانب سے محدود حد تک یہ سہولت مفت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ پریمیم صارفین کو زیادہ سہولتیں حاصل ہو سکیں گی۔
ماہرین کے مطابق پرپلکسی اے آئی اس فیچر کے ذریعے صارفین کو وہ سہولت دے رہا ہے جو پہلے صرف علیحدہ ایپ پر دستیاب تھی۔
اس طرح صارفین اپنی پسند کی ٹرینڈنگ تصاویر براہِ راست واٹس ایپ پر بنا کر فوری طور پر سوشل میڈیا پر شیئر کر سکیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








