آج دو اہم ٹرینیں نہیں چلیں گی، وزارت ریلوے نے اعلان کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاک ریلوے، فائل فوٹو

وزارت ریلوے نے آج دو اہم ٹرینوں قراقرم ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس کی منسوخی کا اعلان کیا ہے۔ 

ریلوے حکام کے مطابق قراقرم اور کراچی ایکسپریس آج نہیں چلیں گی۔ متاثرہ مسافروں کو پاک بزنس ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

تاہم وزارت ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ پاک بزنس ایکسپریس بھی اپنے مقررہ وقت سے ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کے ساتھ روانہ ہوگی۔

ساہیوال میں نئی تاریخ رقم؛ الیکٹرک بسیں، سیفٹی کیمرے اور مفت وائی فائی

دوسری طرف پاکستان ریلوے کی 11 ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہوگیا ہے اور اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان ٹرینوں کی نیلامی اوپن بولی کے ذریعے کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ریلوے نے پہلے مرحلے میں 11 ٹرینوں کو نجی شعبے کے تعاون سے چلانے کا اعلان کیا تھا۔ اس مقصد کے لیے ٹیکنیکل بڈز کھولنے کے بعد حال ہی میں فنانشل بڈز بھی سامنے آئیں، جن میں سے 9 ٹرینوں کے لیے مختلف نجی کمپنیوں نے اپنی بولیاں جمع کرائی تھیں۔

 پاکستان ریلوے کو اپنی 9 ٹرینوں کے لیے 7 ارب 90 کروڑ 30 لاکھ روپے کی فنانشل بڈز موصول ہوئیں تاہم ابھی ٹرینوں کی حتمی منظوری ہونا باقی تھی۔

Related Posts