بالی وڈ کی 51 سالہ اداکارہ ملائکہ اروڑہ جنہیں اداکار ارجن کپور کے ساتھ دیکھا گیا تھا نے ایک ویڈیو کے ذریعے اپنی فٹنس کا راز شیئر کیا۔ ملائکہ کو اپنے سابق بوائے فرینڈ کے ساتھ ایک خصوصی فلم اسکریننگ کے موقع پر دیکھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملائکہ اروڑہ نے اپنی ویڈیو میں سات چینی ایکسرسائزز کے بارے میں بتایا جو جسم کی اکڑن کو دور کرنے اور لمفیٹک نظام کے بہاؤ کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہیں۔
ویڈیو میں ملائکہ نے کہا کہ چینی ایکسرسائزز شاید کچھ مختلف لگتی ہیں لیکن یہ جسم میں چھپی ہوئی تناؤ کو ختم کرتی ہیں اور جسم کو طاقتور انداز میں کھولنے میں مدد دیتی ہیں۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ارباز خان سے طلاق اور ارجن کپور سے دوستی ٹوٹنے کے باوجود ملائکہ اروڑہ نے اپنے حوصلے پست نہیں ہونے دیے اور وہ مسلسل محنت کرتی نظر آتی ہیں۔
حال ہی میں سامنے آنے والی ایک اور ویڈیو میں ملائکہ کو ہوم باؤنڈ کی خصوصی اسکریننگ کے دوران ارجن کپور سے گلے ملتے دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ اگرچہ ملائکہ اروڑہ کو بالی ووڈ کی صف اول کی ہیروئنز میں شمار نہیں کیا جاتا لیکن انہوں نے آئٹم سانگز اور چھوٹے کرداروں کے ذریعے کئی مواقع پر اپنی موجودگی کا احساس دلایا ہے اور وہ وقتاً فوقتاً مختلف پروگراموں میں نظر آتی رہتی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








