عالیہ بھٹ کے میلان فیشن ویک میں جلوے؛ دیکھیں دلکش و دلنشین تصاویر

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ ان دنوں اٹلی کے شہر میلان میں جاری فیشن ویک میں شرکت کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ عالیہ کی فیشن ایونٹ میں شرکت کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوچکی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alia Bhatt 💛 (@aliaabhatt)

بھارتی میڈیا کے مطابق میلان فیشن ویک کا آغاز 23 ستمبر سے ہوا تھا جو 29 ستمبر تک جاری رہے گا۔ اس ایونٹ میں دنیا بھر سے فلم، موسیقی اور فیشن انڈسٹری کے نمایاں چہرے شرکت کرتے ہیں۔ اس فیشن ویک کا مقصد عالمی سطح پر فیشن کے نئے رجحانات کو فروغ دینا ہوتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by IIFA Awards (@iifa)

عالیہ بھٹ جنہوں نے 2012 میں فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اب نہ صرف بالی ووڈ بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی پہچان بنا چکی ہیں۔ انہوں نے اڑتا پنجاب، گنگوبائی کاٹھیاواڑی اور ہائی وے جیسی فلموں میں اپنے اداکاری کے جوہر دکھا کر ناقدین سے داد سمیٹی ہے۔

بھارتی میڈیا کا ماننا ہے کہ میلان فیشن ویک میں عالیہ بھٹ کی شرکت ان کی عالمی شناخت کو مزید مضبوط بنانے کا ذریعہ بنے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں بین الاقوامی فلم اور فیشن انڈسٹری کی دیگر اہم شخصیات سے روابط قائم کرنے کا بھی موقع ملے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bollywood Bubble (@bollywoodbubble)

عالیہ بھٹ کی خوبصورتی، فیشن سینس اور اعتماد نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ نہ صرف ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں بلکہ ایک عالمی فیشن آئیکون بھی بن چکی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Anand Vyas (@review_with_andy)

Related Posts