دیپیکا پڈوکون ٹرپل ایکس میں جلوہ گر ہونگیں؟ وین ڈیزل نے خوشخبری سنادی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ سوشل میڈیا)

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون ایک بار پھر ہالی ووڈ کی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ ایکشن اسٹار وین ڈیزل کے ساتھ دوبارہ کام کرنے جا رہی ہیں۔

انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے مطابق، دیپیکا ہالی ووڈ میں واپسی کر رہی ہیں اور افواہوں کا بازار گرم ہے کہ وہ اگلی xXx فلم میں اپنے کردار سرینا انگر کو دوبارہ نبھائیں گی۔

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب دیپیکا نے اچانک کلکی 2 سے علیحدگی اختیار کی جس نے مداحوں اور فلم انڈسٹری کو حیران کر دیا۔ اگرچہ اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا لیکن لگتا ہے کہ xXx سیریز میں ان کی واپسی ان کا اگلا بڑا قدم ہوگا۔

اس خبر کو مزید تقویت اس وقت ملی جب ون ڈیزل نے انسٹاگرام پر ایک پراسرار پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے آنے والے کئی پروجیکٹس کا ذکر کیا۔ انہوں نے xXx کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ زینڈر کا اگلا ایڈونچر ممبئی میں ہوگا، ساتھ ہی اپنے دیگر مشہور کرداروں جیسے گروٹ، کولڈر اور فاسٹ اینڈ فیوریس کے اسٹریٹ ریسر کا بھی تذکرہ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by GLAMSHAM.COM (@glamsham)

ون ڈیزل نے لکھاکہ بہت کچھ شیئر کرنے کو ہے، یہ کہانیاں دل کے گہرے جذبات کو چھوتی ہیں۔ عالمی شائقین میری زندگی کی نعمت ہیں امید ہے کہ میں آپ کو فخر محسوس کراؤں گا۔

فلم انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق، اگلی xXx فلم کی کہانی ممبئی میں سیٹ کی جائے گی جس سے توقعات بڑھ گئی ہیں کہ دیپیکا کا کردار سرینا انگر ایک بار پھر اس سیریز کا حصہ ہوگا۔

ایمازون پرائم پر ٹو مچ وتھ کاجول اینڈ ٹوئنکل؛ شو کے بارے میں جانیں سب کچھ

xXx: ریٹرن آف زینڈر کیج کے مداحوں کو دیپیکا اور ون ڈیزل کی شاندار کیمسٹری ابھی تک یاد ہوگی جس نے 2017 کی اس فلم کو عالمی سطح پر کامیابی دلائی تھی۔ اگر افواہیں سچ ثابت ہوئیں تو یہ جوڑی ایک بار پھر سکرین پر جادو جگائے گی۔

ایک بات تو یقینی ہے کہ دیپیکا پڈوکون اپنی ہر واپسی کو یادگار بنانا خوب جانتی ہیں۔

Related Posts