ٹو مچ وتھ کاجول اینڈ ٹوئنکل کھنہ ایمازون پرائم پر پیش کیا جانے والا ایک ایسا شو ہے جس میں بھارتی اداکارہ کاجول اور ٹوئنکل کھنہ میزبان کے طور پر بالی ووڈ ستاروں کے ہمراہ گپ شپ کرتی نظر آئیں گی۔
پرائم ویڈیو انڈیا نے اس شو کا آفیشل ٹریلر 15ستمبر کو ریلیز کیا جس کے ویوز 73لاکھ کے قریب ہیں اور جسے 13 ہزار سے زائد یوٹیوب صارفین نے پسند کیا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ شو اپنے آغاز سے ہی کتنی مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔
پرائم ویڈیو انڈیا کا کہنا ہے کہ شو میں کاجول، ٹوئنکل کھنہ، سلمان خان، عامر خان، گووندا، چنکی پانڈے، وکی کوشل، کریتی سینون، ورون دھون، عالیہ بھٹ، جھانوی کپور اور کرن جوہر نظر آئیں گے۔
پرائم ویڈیو انڈیا کے مطابق یہ شو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر 25ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا جو ایک ٹاک شو ہوگا جس میں مستی اور مزاحیہ گفتگو کے علاوہ فلمی ستاروں کی انرجی بھی نظر آئے گی۔
اس دوران فلمی ستاروں کی جانب سے متنازعہ بیانات اور ہلکی پھلکی کامیڈی بھی ہوگی۔ پرائم ویڈیو انڈیا کا کہنا ہے کہ اس سیزن کے دوران 8 جوڑے شو کی زینت بنیں گے، جس میں فلمی نوسٹالجیا کے علاوہ فیملی ڈرامہ کو بھی موضوع بنایا جائے گا۔
ٹریلر میں ٹوئنکل کھنہ اور کاجول کو ایک ساتھ شو کی میزبانی کے دوران دیگر فلمی ستاروں سے چھیڑ چھاڑ کرتے دیکھا جاسکتا ہے جس میں عامر خان، چنکی پانڈے، سلمان خان، گووندا، ورون دھون، وکی کوشل اور کریتی سینون شامل ہیں۔
اگر ہم یہ جاننا چاہیں کہ اس شو میں کیا ہے تو پرائم ویڈیو انڈیا کا کہنا ہے کہ بنیادی طور پر ایک خوشگوار ماحول ہے اور دو خواتین ایک ساتھ بیٹھی اپنی دوستوں کے ساتھ چہچہاتی ہوئی باتیں کر رہی ہیں۔ اسے پارٹی کی اس میز جیسا تصور کریں جہاں خوش گپی، دھوپ، گفتگو، اور تھوڑی پاگل پن سب مل کر آپ کو مسحور کر دیتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








