وہاڑی میں مسیحی نوجوان آصف رضا وحشیانہ تشدد سے قتل، ملزمان تاحال آزاد

تازہ ترین

تازہ ترین

Christian Youth Asif Raza of Vehari Dies After Brutal Attack
ONLINE

پنجاب کے ضلع وہاڑی کا 28 سالہ مسیحی نوجوان آصف رضا جان لیوا تشدد کے باعث 24 ستمبر 2025 کو نشتر اسپتال ملتان میں دم توڑگیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق 23 ستمبر کی شام آصف رضا سفاکی سے اینٹوں کے وار کر کے شدید زخمی کیا گیا۔ حملہ آوروں میں اذان، وہاب، حنان اور تین نامعلوم افراد شامل ہیں جن کے خلاف دانیوال تھانہ وہاڑی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد زخمی آصف رضا کو نہ تو 15 پولیس ایمرجنسی نے مدد فراہم کی اور نہ ہی ریسکیو 1122 نے کوئی تعاون کیا۔

بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث زخمی نوجوان کو انتہائی نازک حالت میں ملتان کے نشتر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گیا۔

اسلام آباد میں مسیحی باپ، بیٹا اور بیٹی قتل، لاشیں کہاں سے ملیں؟ اہم انکشافات

یہ اندوہناک واقعہ معاشرے میں بڑھتے ہوئے تشدد، غیر مؤثر پولیسنگ اور ایمرجنسی سروسز کی غفلت پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔

ماہرین اور سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فوری گرفتاری اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانا ناگزیر ہے، ساتھ ہی اس غفلت پر انکوائری اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی بھی ضروری ہے تاکہ انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

Related Posts