جانتے ہیں مشہور گلوکارہ ریحانہ نے اپنی بیٹی کا نام کیا رکھا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

What is Rihanna’s daughter’s name?
ONLINE

لاس اینجلس میں عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکارہ ریحانہ اور ان کے ساتھی اے ایس اے پی راکی کے ہاں 13 ستمبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام راکی آئرش میئرز رکھا گیا ہے، یہ جوڑے کی پہلی بیٹی ہے جبکہ اس سے قبل ان کے دو بیٹے آر زیڈ اے اور رائیوٹ ہیں۔

ریحانہ اور راکی نے بیٹی کی پیدائش اور نام کا اعلان انسٹاگرام پر کیا جہاں مداحوں کے ساتھ ماں اور بیٹی کی محبت بھری جھلکیاں بھی شیئر کی گئیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Rihanna Fan Account (@rihannaofficiall)

 

اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر اس منفرد نام کے پس منظر اور خاندان کی روایت پر گفتگو شروع ہوگئی ہے۔ ان کے بچوں کے نام اب تک آرسے شروع کیے گئے ہیں اور اسی تسلسل میں بیٹی کا نام بھی رکھا گیا۔

راکی دراصل والد کے اسٹیج نیم اے ایس اے پی راکی (اصل نام راکِم میئرز) سے متاثر ہے جو ایک طرح سے والد کی شخصیت کو خراج تحسین ہے۔ درمیان کا نام آئرش نسبتاً نرم اور نغمگی بھرا تاثر پیش کرتا ہے جبکہ خاندانی نام میئرز والد کے اصل خاندانی نام سے منسوب ہے۔

ریحانہ اور اے ایس اے پی راکی کی رفاقت 2019 کے آخر میں شروع ہوئی تھی۔ 2022 کے آغاز میں دونوں نے پہلے بچے کی خبر دنیا کو سنائی اور 2023 کے سپر باؤل شو کے دوران ریحانہ نے دوسرے بچے کی خوشخبری بھی دی تھی۔ اب تیسرے بچے کی آمد کے ساتھ یہ جوڑا اپنے خاندان کو مزید وسعت دے چکا ہے۔

Related Posts