اسلام آباد میں رواں سال کی سب سے بڑی موسیقی کی رات قرار دیا جانے والا آف دی روف کنسرٹ اس ہفتے 27 ستمبر کو راول مارکی لان، بنی گالا میں منعقد ہوگا۔
یہ کنسرٹ ریڈ بل کے زیر اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے جس میں معروف گلوکار عاصم اظہر سمیت گلوکار مانوں اور افیوسک شاندار پرفارمنس پیش کریں گے۔
اس ایونٹ میں پاپ، انڈی اور الیکٹرانک موسیقی کو اوپن ایئر ماحول میں ایک نئی رنگینی کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔
کنسرٹ شام 6 بجے شروع ہوگا جس میں ریڈ بل کا منفرد روف ٹاپ بس اسٹیج، جدید لائٹنگ سسٹم اور ہزاروں شائقین کی موجودگی شامل ہوگی جو ستاروں تلے موسیقی کا لطف اٹھائیں گے۔
یہ کنسرٹ آف دی روف سیریز کا حصہ ہے جو پاکستان کے بڑے شہروں میں موسیقی کے انداز کو ایک نئے تصور کے ساتھ متعارف کروا رہا ہے۔
ٹکٹس صرف ٹکٹ والا پلیٹ فارم پر دستیاب ہیں جنہیں دو کیٹیگریز، اسٹینڈرڈ اور وی آئی پی میں تقسیم کیا گیا ہے۔
جانتے ہیں مشہور گلوکارہ ریحانہ نے اپنی بیٹی کا نام کیا رکھا ہے؟
منتظمین کے مطابق وی آئی پی ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں جبکہ اسٹینڈرڈ ٹکٹس کی تیزی سے فروخت اس ایونٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور شائقین کی دلچسپی کا ثبوت ہے۔
اسلام آباد میں یہ ایونٹ ریڈ بل کے ملک گیر کنسرٹ سرکٹ کا حصہ ہے جس کے تحت دیگر بڑے شہروں میں بھی کامیاب شوز منعقد کیے جا چکے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








