بھارتی گلوکار اور ریپر بادشاہ شمالی امریکہ کے میوزک ٹور کے آخری شو کے دوران زخمی ہوگئے۔
اطلاع کے مطابق شو کے آغاز پر ان کی بائیں آنکھ میں ایک ذرہ داخل ہونے سے قرنیہ پر خراش پڑ گئی جس کے باعث انہیں شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے باوجود بادشاہ نے اپنی پرفارمنس مکمل کی اور مداحوں کو مایوس نہ کیا۔
بعدازاں انہوں نے انسٹاگرام پر ایک مزاحیہ پوسٹ بھی کی جس میں وہ آنکھ پر پٹی باندھے دکھائی دیے۔
یہ واقعہ ان کے کامیاب ان فِنشڈ ٹور کے اختتامی کنسرٹ کے دوران پیش آیا جس میں انہوں نے نیو جرسی، ورجینیا، اوکلینڈ، سیئٹل، ڈلاس اور شکاگو جیسے شہروں میں شاندار پرفارمنس دی۔
اس ٹور نے مجموعی طور پر چھ ملین ڈالر (تقریباً 52 کروڑ بھارتی روپے) کا بزنس کیا اور پینتالیس ہزار سے زائد شائقین کو اپنی طرف متوجہ کیا جس کے باعث یہ شمالی امریکہ کی سب سے بڑی دیسی ہپ ہاپ میوزک ٹور قرار پایا۔
اس ٹور پر دو ملین ڈالر لاگت آئی اور اسے بھارتی ہپ ہاپ اسٹیج پرفارمنسز کا نیا معیار کہا جا رہا ہے۔
عاصم اظہر کا اسلام آباد میں اوپن ایئر کنسرٹ ہفتے کو ہوگا، مداحوں کا جوش دیدنی
بادشاہ کے ساتھ اس ٹور میں نورا فتحی، مکی سنگھ اور بوہیمیا نے خصوصی شرکت کی جبکہ آستھا گل اور بادل نے بھی بطور معاون فنکار اپنی پرفارمنسز پیش کیں۔
کنسرٹ کے دوران بادشاہ نے اپنے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے پنجاب اور ہماچل پردیش میں حالیہ قدرتی آفات کے متاثرین کے لیے آگاہی اور مدد کی اپیل بھی کی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








