وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں کیا ہوا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Trump meets Shehbaz Sharif and Asim Munir at White House
ONLINE

واشنگٹن: پاکستان کے وزیرِاعظم میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔

قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ ملاقات جمعہ کو ہوئی جس میں امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیرِ خارجہ مارکو روبیو بھی شریک تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف جمعرات کے روز نیویارک سے واشنگٹن پہنچے تھے جہاں ان کی صدر ٹرمپ سے ملاقات طے تھی۔ یہ ملاقات وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ہوئی، جہاں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

قائداعظم کے خون سے دشمنی؟ بھارت میں نسلی واڈیا اور خاندان پر مقدمات کی بوچھاڑ

یہ اس ہفتے وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ٹرمپ کی دوسری ملاقات تھی۔ اس سے قبل دونوں رہنماؤں کی ملاقات اسلامی ممالک کے منتخب سربراہان کے اجلاس میں ہوئی تھی، جس میں غزہ کی صورتحال زیرِ بحث آئی تھی۔

یاد رہے کہ رواں سال جون میں صدر ٹرمپ نے پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ظہرانے پر مدعو کیا تھا تاہم اس موقع پر وزیرِاعظم شہباز شریف ان کے ہمراہ نہیں تھے۔

ملاقات سے قبل صدر ٹرمپ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ دو عظیم رہنماؤں سے ملاقات کرنے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف ان دنوں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا میں موجود ہیں، جہاں وہ آج عالمی برادری سے خطاب بھی کریں گے۔

Related Posts