گھر کا نیٹ بند یا پیکیج ختم تو ٹینشن کیوں؟ پاکستان کے ان 1400مقامات پر انٹرنیٹ مفت استعمال کریں

تازہ ترین

تازہ ترین

Free Wi-Fi is Now Available at 1,400+ Locations Across Punjab
FILE PHOTO

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں سی ایم فری وائی فائی سروس کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق صرف لاہور میں اس وقت 442 مقامات پر یہ سہولت میسر ہے، جہاں 5 کروڑ 80 لاکھ سے زائد صارفین اب تک تقریباً 1191 ٹیرا بائٹ ڈیٹا استعمال کر چکے ہیں۔

لاہور کے علاوہ پنجاب کے 23 اضلاع میں بھی عوام کو مفت انٹرنیٹ فراہم کیا جا رہا ہے، جس میں کل 952 عوامی مقامات شامل ہیں۔ یہ سروس بڑے شہروں اور اہم عوامی مقامات پر فراہم کی گئی ہے تاکہ شہریوں کو فوری اور سہل انٹرنیٹ رسائی حاصل ہو سکے۔

حکومت نے اس سہولت کو خواتین کے 450 سرکاری کالجوں تک بھی پھیلانے کا اعلان کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کالجز میں وائی فائی کا مقصد تعلیمی وسائل تک بہتر رسائی، طالبات کی حفاظت میں اضافہ اور ہنگامی حالات میں بروقت مدد فراہم کرنا ہے۔

حالیہ اپ گریڈیشن میں وائی فائی 6 ٹیکنالوجی بھی متعارف کروائی گئی ہے جس سے تیز رفتار انٹرنیٹ، کم تعطل اور زیادہ ہجوم والے علاقوں میں بہتر کارکردگی ممکن ہو سکے گی۔

سندھ کی خواتین کیلئے خوشخبری! حکومت کا پنک ٹیکسی اسکیم کا اعلان

لاہور میں ہاٹ سپاٹس کی تعداد بھی تیزی سے بڑھی ہے، جو چند ماہ میں تقریباً 230 سے بڑھ کر 430 سے زیادہ ہو چکی ہے۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ مفت وائی فائی سروس بنیادی اور ہنگامی ضرورت کے تحت فراہم کی گئی ہے جیسے تعلیم، رابطے اور حکومتی خدمات تک رسائی۔ یہ سہولت ویڈیو اسٹریمنگ یا تفریحی مقاصد کے لیے نہیں ہے، اس کے لیے مواد کی فلٹرنگ اور استعمال پر نگرانی کا نظام بھی نافذ کیا گیا ہے۔

یہ منصوبہ پنجاب کو ڈیجیٹل طور پر مزید مربوط صوبہ بنانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔

شہری مراکز، عوامی مقامات اور تعلیمی اداروں میں انٹرنیٹ کی سہولت بڑھا کر حکومت نہ صرف ڈیجیٹل فرق کم کرنا چاہتی ہے بلکہ تعلیم کے فروغ اور عوامی سلامتی کے نظام کو بھی مضبوط بنانا چاہتی ہے۔

Related Posts