رحیم یار خان کے ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے ضلع بھر میں حضرت خواجہ غلام فریدؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر یکم اکتوبر 2025 بروز بدھ عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تعطیل صرف ضلع رحیم یار خان کی ریونیو حدود میں نافذ العمل ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں وضاحت کی گئی ہے کہ اس حکم نامے کا اطلاق تعلیمی اداروں کے امتحانی شیڈول پر نہیں ہوگا۔ اسکولوں، بورڈز، جامعات اور مالیاتی اداروں میں امتحانات اور معمول کے معاملات طے شدہ وقت کے مطابق جاری رہیں گے۔
ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کی نقول ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب، سیکرٹری داخلہ پنجاب، کمشنر بہاولپور ڈویژن، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رحیم یار خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان کو بھی بھجوائی گئی ہیں تاکہ اس فیصلے پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔
گھر کا نیٹ بند یا پیکیج ختم تو ٹینشن کیوں؟ پاکستان کے ان 1400مقامات پر انٹرنیٹ مفت استعمال کریں
حضرت خواجہ غلام فریدؒ برصغیر کے عظیم صوفی شاعر اور بزرگ مانے جاتے ہیں، جن کا عرس ہر سال عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔
اس موقع پر مذہبی اجتماعات، خراجِ عقیدت کی محافل اور ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے، جن میں دور دراز علاقوں سے زائرین بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








