ایشیا کپ 2025 کا وہ دن آ پہنچا ہے جس کا شائقین کرکٹ کو بے صبری سے انتظار تھا پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں تاریخ میں پہلی بار ایشیا کپ کے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ سنسنی خیز ٹاکرا دبئی کے میدان میں کھیلا جائے گا۔
کرکٹ کا بخار سروں پر سوار ہے اور اسی جوش و جذبے کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبے کے 6 بڑے شہروں میں میچ کو بڑی اسکرینوں پر براہِ راست دکھایا جائے گا تاکہ شائقین کرکٹ اپنے دوستوں اور اہلخانہ کے ساتھ اجتماعی طور پر یہ تاریخی لمحہ دیکھ سکیں۔
وزیر کھیل سندھ کی جانب سے کراچی میں سندھ یوتھ کلب، گلستان جوہر، حیدرآباد میں سندھ اسپورٹس بورڈ ہاسٹل، گھوٹکی میں علی محمد خان مہر اسپورٹس کمپلیکس، شہید بینظیر آباد میں بلاول اسپورٹس کمپلیکس، میرپورخاص میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو گاما اسٹیڈیم لاڑکانہ میں کھڑا کمپلیکس میچ براہ راست بڑی اسکرینز پر دکھایا جائے گا۔
تاریخی فائنل کے لیے قومی ٹیم مکمل طور پر تیار اور پُرعزم ہے جبکہ کروڑوں پاکستانی اپنی نظریں جیت پر جما چکے ہیں۔ سندھ حکومت کا یہ اقدام نہ صرف کرکٹ کے جذبے کو مزید جلا بخشے گا بلکہ شہریوں کو ایک پرجوش اور یادگار کرکٹ ماحول فراہم کرے گا۔
ایشیا کپ کا فیصلہ کن لمحہ! صائم ایوب کارکردگی سے قوم کو حیران کردیں گے؟
تو تیار ہو جائیں آج شام بڑی اسکرینوں پر ایک بڑا مقابلہ دیکھنے کا وقت ہے کیونکہ یہ صرف میچ نہیں ایک تاریخ ہے جو لکھی جانے والی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








