پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل سے قبل اوپنر صائم ایوب پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صائم ایوب نہ صرف بیٹنگ بلکہ بولنگ میں بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور امید ہے کہ فائنل میں وہ بہتر اننگز کھیلیں گے۔
سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ فائنل جیسا اہم میچ دونوں ٹیموں کے لیے یکساں دباؤ کا حامل ہوتا ہے تاہم پاکستان ٹیم کی پوری کوشش ہوگی کہ میدان میں اپنی مکمل صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا کیا کہتا ہے اس سے ٹیم کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔
دوسری جانب صائم ایوب کی حالیہ فارم تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں وہ اب تک خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور چار مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ رواں سال 2025 میں وہ مجموعی طور پر چھ بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں جس کے ساتھ وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک ناپسندیدہ عالمی ریکارڈ کی برابری کرچکے ہیں۔
ایسا ریکارڈ جسے توڑنے کا خواب بھی کوئی نہ دیکھے! صائم ایوب کا کرکٹ میں نیا کارنامہ
ایشیا کپ فائنل میں صائم ایوب کی کارکردگی پر سب کی نظریں مرکوز ہیں اور ٹیم مینجمنٹ کو امید ہے کہ وہ اہم موقع پر ٹیم کیلئے مفید ثابت ہوں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








