پاکستان کے بائیں ہاتھ کے بلے باز صائم ایوب جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک بار پھر ناکام رہے اور بنگلہ دیش کے خلاف صفر رنز پر آؤٹ ہوگئے۔
یہ ایشیا کپ میں صائم ایوب کی چوتھی ڈک ہے اور سال 2025 میں ان کی چھٹا ڈک ہے جس کے ساتھ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک ناپسندیدہ عالمی ریکارڈ کی برابری کر لی۔
Saim Ayub now has four ducks in Asia Cup 2025 pic.twitter.com/GdkATcTxQe
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) September 25, 2025
صائم ایوب کی تازہ ترین صفر پر آؤٹ ہونے کی ناکامی نے انہیں زمبابوے کے رچرڈ نگاراوا کے برابر لا کھڑا کیا جنہوں نے 2024 میں چھ ڈکس بنائی تھیں۔ یہ ناپسندیدہ سنگ میل اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ سال 2025 اس نوجوان پاکستانی بلے باز کے لیے کتنا مشکل رہا۔ اگرچہ صائم ایوب نے ماضی میں اپنی صلاحیت کے جھلک دکھائی ہیں لیکن وہ مسلسل بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے ہیں جس سے شائقین اور کرکٹ تجزیہ کاروں میں تشویش پیدا ہوئی ہے۔
کھیل کے میدان میں سیاسی چورن؟ بھارتی کپتان سوریا کمار آئی سی سی کے ہتھے چڑھ گئے
واضح رہے کہ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔ محمد حارث 31 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی رہے جبکہ محمد نواز نے 25 اور فہیم اشرف نے 14 رنز بنائے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








