ایشیا کپ 2025 فائنل کے لیے کرکٹ شائقین کا جوش عروج پر ہے اور ہزاروں شائقین اب بھی پاک بھارت میچ کا ٹکٹ حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔
ایشیا کپ 2025 کا فائنل آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا جہاں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
فائنل کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 350 درہم (تقریباً 26 ہزار 817 پاکستانی روپے) ہے جو بالائی اسٹینڈز کے لیے ہے۔ سب سے مہنگا ٹکٹ 11 ہزار درہم (تقریباً 8 لاکھ 42 ہزار 820 پاکستانی روپے) کا ہے۔
ایشیاکپ فائنل! جوش میں ہوش نہ کھو دینا ورنہ؛ اسٹیڈیم میں آپ کی ہر حرکت ریکارڈ ہوگی
ایشیا کپ کے ٹکٹ فروخت کرنے والے سرکاری پورٹل پر اب بھی ٹکٹ دستیاب ہیں۔ دبئی اسٹیڈیم کے پویلین کے ٹکٹ کی قیمت 900 درہم (68 ہزار 958 روپے) مقرر کی گئی ہے۔
دیگر کیٹیگریز کے ٹکٹوں کی قیمتیں 3,500 درہم (2 لاکھ 68 ہزار 170 روپے)، 6,000 درہم (4 لاکھ 59 ہزار 720 روپے)، 8,000 درہم (6 لاکھ 12 ہزار 960 روپے) اور 11,000 درہم (8 لاکھ 42 ہزار 820 روپے) ہیں۔
واضح رہے کہ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کے عمومی (بالائی) اسٹینڈز کے ٹکٹ 350 درہم (26 ہزار 817 روپے) میں فروخت ہوئے ہیں۔ خصوصی ہاسپیٹیلٹی پاسز کی قیمت 1,500 درہم (1 لاکھ 14 ہزار 930 روپے) سے شروع ہوتی ہے۔
ٹکٹ فروخت کا سرکاری پورٹل اب بھی فعال ہے اور کچھ نشستیں دستیاب ہیں تاہم جو قیمتیں ہیں وہ عام شائقین کی پہنچ سے بہت دور محسوس ہوتی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








