ایشیا کپ 2025 کا انتہائی متوقع اور تاریخی فائنل آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جہاں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔ شائقین کرکٹ اس لمحے کا بےصبری سے انتظار کررہے ہیں جب دونوں ٹیمیں ایشیائی چیمپیئن بننے کے لیے میدان سنبھالیں گی۔
ذرائع کے مطابق دونوں ٹیموں کی ممکنہ الیون جاری کر دی گئی ہیں جن میں چند اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔
بھارت کی ٹیم میں تبدیلیاں متوقع
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے فائنل کے لیے ممکنہ طور پر اپنے اسکواڈ میں رد و بدل کیا ہے۔ تیز گیند باز جیسپرٹ بمراہ کی واپسی کا امکان ہے جنہیں سری لنکا کے خلاف میچ میں آرام دیا گیا تھا۔ آل راؤنڈر شیوم دوبے کو بھی فائنل کی ٹیم میں شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے۔
فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ اور ہرشت رانا کو باہر کیے جانے کی خبریں بھی گردش میں ہیں۔ ادھر ہاردک پانڈیا کی شرکت اب تک مشکوک سمجھی جا رہی ہے کیونکہ وہ پچھلے میچ میں انجری کا شکار ہوکر کھیل سے باہر ہوگئے تھے۔
بھارت کی ممکنہ الیون
ابھیشیک شرما
شبمن گل
سوریا کمار یادو (کپتان)
تلاک ورما
سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)
ہاردک پانڈیا / ارشدیپ سنگھ
ایکش پٹیل
شیوم دوبے
کلدیپ یادو
جیسپرٹ بمراہ
ورن چکرورتی
پاکستان کی ممکنہ الیون
صہیب زادہ فرحان
فخر زمان
صائم ایوب
سلمان علی آغا (کپتان)
حسین طلعت
محمد حارث (وکٹ کیپر)
محمد نواز
فہیم اشرف
شاہین شاہ آفریدی
حارث رؤف
ابرار احمد
فائنل کا دباؤ اور تاریخ
بھارت اس ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہا ہے اور مسلسل چھ میچز جیت چکا ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان کو اسی ٹورنامنٹ میں بھارت کے ہاتھوں دو بار شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم فائنل میں گرین شرٹس کو تاریخ پلٹنے اور بھارت کی برتری ختم کرنے کا نایاب موقع حاصل ہے۔
ایشیاکپ فائنل! جوش میں ہوش نہ کھو دینا ورنہ؛ اسٹیڈیم میں آپ کی ہر حرکت ریکارڈ ہوگی
پاکستان کے لیے یہ میچ صرف ایک ٹائٹل نہیں بلکہ وقار اور اعتماد کی بحالی کا موقع ہے جبکہ بھارت کی نظریں اپنے نویں ایشیا کپ ٹائٹل پر جمی ہوئی ہیں۔
دونوں ٹیمیں اپنے بہترین کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتریں گی اور شائقین کو ایک شاندار اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








