پی سی بی نے ایک اور بھارتی کھلاڑی کو گھیر لیا! ارشدیپ کو گندے اشارے مہنگے پڑ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کے بعد ایک اور بھارتی کھلاڑی کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے باضابطہ شکایت کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کے رویے کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے آئی سی سی سے اس کے خلاف تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ بورڈ کا موقف ہے کہ ارشدیپ سنگھ نے 21 ستمبر کو میچ کے اختتام پر شائقین کی طرف نامناسب اشارے کیے جو کھیل کی حرمت اور اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی ہیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس قسم کے رویے نہ صرف میدان میں موجود کھلاڑیوں بلکہ شائقین پر بھی منفی اثر ڈالتے ہیں اور اس سے کھیل کی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔ اس لیے بورڈ نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ارشدیپ کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائے۔

ایشیاکپ فائنل! جوش میں ہوش نہ کھو دینا ورنہ؛ اسٹیڈیم میں آپ کی ہر حرکت ریکارڈ ہوگی

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوریا کمار یادو کے خلاف شکایت کی تھی جس میں الزام تھا کہ بھارتی کپتان نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں سیاسی نوعیت کے بیانات دیے، جو پی سی بی کے مطابق کھیل کو سیاست کی نذر کرنے کے مترادف ہیں۔

پی سی بی کی مسلسل شکایات اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ وہ کھیل کو غیر جانبدار اور شفاف رکھنے کے لیے پرعزم ہے اور کسی بھی ایسی حرکت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہتا جو کرکٹ کے دامن پر دھبہ بنے۔

Related Posts