کیا واقعی کراچی میں ٹریفک چالان ایس ایم ایس پر بھیجے جا رہے ہیں؟ حقیقت سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی ٹریفک پولیس، فائل فوٹو

کراچی کے شہریوں نے شکایت کی ہے کہ انہیں ایس ایم ایس موصول ہو رہے ہیں جن میں ایزی پیسہ جیسی موبائل پیمنٹ سروسز کے ذریعے ٹریفک چالان جمع کرانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے کراچی ٹریفک پولیس نے وضاحت جاری کی ہے جس میں ایس ایم ایسز کے ذریعے عوام الناس کو چالان بھیجے جانے کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

کراچی ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق ٹریفک پولیس کی طرف سے ایسا کوئی پلان وضع نہیں کیا گیا ہے جس کے تحت شہریوں کو ایس ایم ایس کے ذریعے چالان بھیجے جا رہے ہوں، ان کے مطابق یہ چالان فیک ہیں اور ذاتی نمبروں سے بھیجے جا رہے ہیں، جن میں وصول کنندگان کو غیر مجاز لنکس یا چینلز کے ذریعے چالان ادا کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

ہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے! پاکستان اسٹیل ملز کے جنرل منیجر چوری کے الزام میں گرفتار

ان پیغامات میں غلط طور پر سرکاری ذرائع کا روپ دھار کر پیسے بٹورنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ترجمان کے مطابق کراچی ٹریفک پولیس کبھی بھی ذاتی نمبروں سے چالان کی ادائیگی کا مطالبہ نہیں کرتی اور نہ ہی ایس ایم ایس کے ذریعے رقم وصول کرتی ہے۔

حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ہوشیار رہیں اور ایسے پیغامات پر یقین یا ردعمل نہ دیں۔ لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی غیر مصدقہ لنک پر کلک نہ کریں، ذاتی معلومات شیئر نہ کریں اور غیر سرکاری ذرائع سے ہرگز کوئی ادائیگی نہ کریں۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراً دیں اور تصدیق یا مدد کے لیے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اپنی ذاتی معلومات کی حفاظت کریں اور کسی بھی غیر مصدقہ پیغام پر عمل کرنے سے گریز کریں۔ شک کی صورت میں ہمیشہ براہِ راست ٹریفک پولیس سے رابطہ کریں۔

Related Posts