ہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے! پاکستان اسٹیل ملز کے جنرل منیجر چوری کے الزام میں گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

Karachi hacker makes shocking revelations about targeting women’s phones
FILE PHOTO

کراچی پولیس نے پاکستان اسٹیل ملز کے جنرل منیجر اسٹورز، سید سعادت علی کو لوہے اور دیگر قیمتی سامان چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

بن قاسم پولیس کے مطابق یہ گرفتاری خفیہ اطلاع پر عمل کرتے ہوئے کی گئی۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم کے قبضے سے 40 کلوگرام تانبہ اور ایک گاڑی برآمد کی گئی ہے جو مبینہ طور پر چوری کے لیے استعمال کی جا رہی تھی۔

پولیس کے مطابق سعادت علی چپکے سے اسٹیل ملز کا سامان مختلف گوداموں میں فروخت کے لیے لے جایا کرتے تھے۔ پولیس نے گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

جرمانے کے پیغام کے پیچھے چھپا ہے ہیکنگ کا خطرہ! آن لائن فراڈ کی نئی شکل سامنے آگئی

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ برآمد شدہ تانبے کی مالیت لاکھوں روپے ہے جبکہ ملزم کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ حکام کے مطابق گرفتار ملزم اسٹیل ملز کے اے سی ٹی سی ڈپارٹمنٹ میں منیجر کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے تھے اور بیک وقت چار محکموں کے جنرل منیجر کے طور پر تعینات تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جولائی میں نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) نے پاکستان اسٹیل ملز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسد اسلام اور ڈائریکٹر محمد اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

یہ وارنٹ ملازمین کی برطرفی کے معاملے پر جاری کیے گئے تھے۔ عدالت نے حکم دیا تھا کہ برطرف ملازمین کو ان کی تنخواہیں ادا کی جائیں اور وہ اپنی ملازمت پر بحال رہیں جب تک کہ ان کے واجبات کلیئر نہ ہو جائیں۔

Related Posts