جرمانے کے پیغام کے پیچھے چھپا ہے ہیکنگ کا خطرہ! آن لائن فراڈ کی نئی شکل سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان میں آن لائن فراڈ کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور جعلساز روز بروز نئے انداز اپنا کر شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ حال ہی میں ایک نئے قسم کے اسکام کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس نے سوشل میڈیا پر تشویش پیدا کر دی ہے۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ایک پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ لوگوں کو ایسے پیغامات موصول ہو رہے ہیں جن میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ ان پر کسی قسم کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور اسے دیکھنے کے لیے ایک لنک فراہم کیا جاتا ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایسے کسی بھی لنک پر کلک نہ کیا جائے کیونکہ اس سے موبائل فون ہیک ہو سکتا ہے، واٹس ایپ تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے اور ذاتی معلومات فراڈیوں کے ہاتھ لگ سکتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sohaib Rafaqat (@sohaibrafaqatofficial)

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے پیغامات کا مقصد لوگوں کو خوف میں مبتلا کر کے انہیں لنک کھولنے پر مجبور کرنا ہوتا ہے جس کے بعد ان کا ڈیٹا خطرے میں پڑجاتا ہے۔

یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ جعلساز جعلی پیغامات میں معروف حکومتی اداروں جیسے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، کا نام استعمال کرتے ہیں تاکہ معصوم شہریوں کا اعتماد حاصل کیا جا سکے اور انہیں لوٹا جا سکے۔

بدقسمتی سے ان فراڈیوں کے خلاف موثر کارروائی نہ ہونے کے باعث زیادہ تر جرائم پیشہ افراد قانون کی گرفت سے بچ نکلتے ہیں۔

اب آپ کا انٹرنیٹ بھی چلے گا نہیں بلکہ دوڑے گا! پاکستان میں وائی فائی 7 کے اجرا کی منظوری

ماہرین اور سوشل میڈیا صارفین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے سائبر جرائم کی روک تھام کے لیے فوری اور موثر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

Related Posts