وفاقی وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے تعلیمی سال 2025-26 کے لیے پاکستانی غیر مسلم طلبہ و طالبات کیلئے خصوصی اسکالرشپس کا اعلان کردیا ہے۔
وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے دفتر کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ اعلامیے میں اس حوالے سے بتایا گیا کہ درخواست فارم صرف آن لائن پُر کیا جا سکے گا۔
بتائے گئے طریق کار کے مطابق فارم مکمل کرنے کے بعد اس کا پرنٹ آؤٹ اور متعلقہ دستاویزات مقررہ پتے پر ارسال کرنا ہوں گے، جو کہ ایک ماہ کے اندر یعنی 28 اکتوبر تک وزارت کو موصول ہونا لازمی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








