حج 2026، مزدوروں کیلئے سنہری موقع، وزارت نے لیبر کوٹہ کھول دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

وفاقی وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے حج 2026 کے لیے لیبر کوٹہ (پے اسکیل ون تا 9 کے مساوی) کے تحت نامزدگیوں کا عمل شروع کر دیا ہے۔

اس حوالے سے وزارت کی جانب سے اتوار کو جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ سرکاری ادارے اپنی نامزدگیاں براہِ راست وزارت کو ارسال کریں، جبکہ نجی و کارپوریٹ ادارے یہ نامزدگیاں ورکرز ویلفیئر فنڈ کو بھیجیں گے۔

سندھ حکومت کی خواتین کیلئے مفت اسکوٹر اسکیم! قرعہ اندازی میں حصہ لینے کا آسان طریقہ

اعلامیے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ وزارت یا ورکرز ویلفیئر فنڈ کو کسی بھی فرد کی طرف سے جمع کرائی گئی انفرادی درخواست قابلِ قبول نہیں ہوگی۔

مزید برآں تمام اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مقررہ وقت اور طریقہ کار کے مطابق مکمل دستاویزات اور تصدیق شدہ فہرستیں ارسال کریں تاکہ حج انتظامات کو شفاف اور بروقت یقینی بنایا جا سکے۔

Related Posts