عالمی یومِ قلب پر ماہرین اور شہری سائیکلوں پر یکجا

تازہ ترین

تازہ ترین

یوم قلب ریلی کراچی، فائل فوٹو

عالمی یومِ قلب کے موقع پر کراچی میں دل کی صحت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے ایک رنگا رنگ سائیکلنگ ریلی نکالی گئی جس میں شہریوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔

ریلی کا موضوع “دل ہے تو زندگی ہے” رکھا گیا تھا اور اس کا اہتمام ٹبہ ہارٹ انسٹیٹیوٹ نے مختلف اداروں کے اشتراک سے کیا۔

بچوں سے لے کر نوجوانوں اور بزرگوں تک ہر طبقۂ فکر کے افراد نے ریلی میں شمولیت اختیار کر کے صحت مند طرزِ زندگی کے عزم کا اظہار کیا۔ یہ منظر عوامی جذبے اور آگاہی کی ایک خوبصورت جھلک پیش کر رہا تھا۔

جھلسنے والے مریضوں کیلئے ملک میں پہلا اسکن بینک قائم

اس موقع پر ماہر امراضِ قلب نے کہا کہ جدید طرزِ زندگی میں جہاں لوگ زیادہ تر آرام دہ سرگرمیوں کو ترجیح دیتے ہیں، وہاں ورزش اور جسمانی حرکت کو معمول بنانا نہایت ضروری ہے، کیونکہ غفلت دل کے امراض کو جنم دیتی ہے۔ ماہرین نے زور دیا کہ شہری روزانہ کی بنیاد پر ورزش، واک اور باہر کی سرگرمیوں کو اپنائیں تاکہ دل تندرست اور زندگی صحت مند رہے۔

ریلی کے اختتام پر یہ پیغام دیا گیا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ دل مضبوط اور زندگی متوازن ہو تو ہمیں اپنی روزمرہ زندگی میں صحت بخش عادات اور جسمانی سرگرمیوں کو مستقل حصہ بنانا ہوگا۔

Related Posts