دبئی میں گزشتہ روز کھیلے گئے ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت کی پاکستان کے خلاف فتح کے بعد افغان شہریوں کی خوشی منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ چار کروڑ افغان بھارت کی پاکستان کے خلاف جیت کا جشن منا رہے ہیں۔
40 million Afghans right now in the celebration of India's victory against 🇵🇰#indvspak2025 #INDvPAK pic.twitter.com/QcNXsjVKx4
— Fazal Afghan (@fhzadran) September 28, 2025
اس ویڈیو میں مبینہ افغان افراد کو خوشی کے رقص کرتے اور موسیقی پر جھومتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جبکہ بعض افراد کے ہاتھوں میں اسلحہ بھی نظر آ رہا ہے۔ تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ یہ ویڈیو کہاں کی ہے اور کب ریکارڈ کی گئی۔
یاد رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ مئی میں ہونے والے خونریز تنازع کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں اور اسی تناظر میں ایشیا کپ کا یہ فائنل ایک ہائی اسٹیج مقابلہ تصور کیا جا رہا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ افغان عوام کی ایک بڑی تعداد کرکٹ میں بھارت کی حمایت کرتی ہے جبکہ بھارت میں بھی اکثر لوگ افغانستان کی ٹیم کو پاکستان کے خلاف کھیلتے وقت سپورٹ کرتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ جب افغان ٹیم فتح حاصل کرتی ہے تو بھارتی شائقین بھی ان کے ساتھ خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پاکستانی صارفین نے شدید ردعمل کا اظہارکیا ہے، پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان 4 دہائیوں سے افغانیوں کو اپنا پیٹ کاٹ کر کھلارہا ہے لیکن برسوں پاکستان کا نمک کھانے کے باوجود افغانی پاکستان کے وفادار نہیں بن سکے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








