آزاد کشمیر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال، زندگی مفلوج

تازہ ترین

تازہ ترین

Shutter down, wheel jam strike cripples Azad Kashmir
ONLINE

آزاد جموں و کشمیر میں پیر کے روز پبلک ایکشن کمیٹی کی کال پر مکمل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی گئی جس سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے۔

عوامی غم و غصے اور حکومتی بے حسی کے خلاف اس احتجاج میں بازار، ٹرانسپورٹ اور مواصلاتی نظام سب کچھ متاثر ہوا۔

مظفرآباد سمیت مختلف شہروں کے تجارتی مراکز، مارکیٹیں اور لاری اڈے مکمل طور پر بند رہے، جبکہ سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ بالکل غائب ہے۔

ہوٹل اور دکانیں جو عام طور پر صبح کھلتی ہیں، ہڑتال کے باعث بند رہیں۔ اگرچہ تعلیمی ادارے کھلے تھے مگر کلاس رومز خالی رہے کیونکہ طلبہ بڑی تعداد میں اسکول نہیں پہنچ سکے۔

موٹرسائیکل سے ٹکر ماری، جھگڑے کے بہانے گاڑی ہتھیالی! لاہور میں کار چوری کا انوکھا انداز، ویڈیو

یہ دوسرا روز ہے جب آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس مکمل طور پر معطل ہے۔ حیران کن طور پر لینڈ لائن ٹیلیفون سروس بھی مکمل طور پر کاٹ دی گئی ہے جس کے باعث عوام بیرونی دنیا سے بالکل کٹ کر رہ گئے ہیں۔

یہ ہڑتال پبلک ایکشن کمیٹی نے اپنے 38 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کے تحت کی۔ اہم مطالبات میں مہاجرین کے لیے مختص 12 نشستوں کا خاتمہ اور اشرافیہ کو حاصل مراعات واپس لینا شامل ہے۔

کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ آج دن میں ایک بڑی ریلی بھی نکالی جائے گی تاکہ احتجاجی مہم کو مزید تیز کیا جا سکے۔

Related Posts