کوئٹہ کے جناح روڈ کے قریب ایک دھماکہ اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
جناح روڈ کے قریب ہونے والے دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی۔ اب تک دھماکے اور فائرنگ سے ہونے والے ممکنہ نقصانات کے بارے میں کوئی معلومات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کام شروع کر دیا ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ دھماکے کے مقام سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








