ایشیا کپ میں رنر اپ کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وطن واپس لوٹ آئے ہیں۔ گزشتہ رات ایک غیر ملکی پرواز نے قومی کرکٹرز کو دبئی سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچایا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں میں کپتان سلمان علی آغا، فہیم اشرف، حسن علی اور سلمان مرزا شامل ہیں۔ وطن واپسی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اگلے ٹورنامنٹ کی تیاریوں میں مصروف ہو جائیں گے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغاز! 18 رکنی اسکواڈ میں کون کون شامل؟ جانیں تفصیل
واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر نوویں بار ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ قومی ٹیم نے فائنل میچ میں بھارت کو سخت مقابلہ دیا۔
ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل دبئی میں کھیلا گیا۔ فائنل میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت ہوا۔
پاکستان کی پوری ٹیم 146 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ جواب میں بھارت نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔ تاہم، میچ کا جوش و خروش آخری اوور تک برقرار رہا اور شائقین کی دلچسپی بھی آخر تک قائم رہی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








