پاکستان می مقامی صرافہ مارکیٹس میں منگل 30 ستمبر 2025 کو پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا جو عالمی مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے براہ راست اثرات ہیں۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے جاری کردہ نرخ کے مطابق آج 24 قیراط سونے کی تولہ قیمت 3 ہزار 178 روپے اضافے سے 4 لاکھ 6 ہزار 778 روپے کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ دس گرام 24 قیراط سونا 348,746 روپے کا ہو گیا ہے جو کہ 2,725 روپے کا اضافہ ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام 22 قیراط سونا بھی 2 ہزار 498 روپے اضافے سے 3 لاکھ 19 ہزار 695 روپے کا ہوگیا ہے
مقامی بازار میں چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے جہاں 24 قیراط چاندی کی تولہ قیمت 4,776 روپے ریکارڈ کی گئی، جو 16 روپے کم ہے۔
دس گرام 24 قیراط چاندی کی قیمت بھی 4,094 روپے پر آ گئی ہے جو گزشتہ قیمت سے 14 روپے کم ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,855 امریکی ڈالر فی اونس رہی جو 37 ڈالر کے اضافے کی نشاندہی کرتی ہے۔
سعودی ریال اور درہم میں نرمی مگر ڈالر کا رویہ برقرار! جانیں کرنسی کے تازہ ریٹس
بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 46.77 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی ہے جو 0.16 ڈالر کی کمی ظاہر کرتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








