سنیتا نے توڑ دی چپ! گووندا کے افیئر اور علیحدگی پر بڑا انکشاف

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

بالی وڈ کے معروف اداکار گووندا کی ذاتی زندگی حالیہ مہینوں میں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔ رواں سال کے شروع میں ایسی اطلاعات سامنے آئیں کہ گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا جو 37 سال سے ایک ساتھ ہیں علیحدگی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ کہا جا رہا تھا کہ اس کی وجہ گووندا کا ایک 30 سالہ مراٹھی اداکارہ کے ساتھ مبینہ تعلق ہے۔

سنیتا آہوجا نے اپنے تازہ وی لاگ میں اداکارہ سمبھاونا سیٹھ سے بات کرتے ہوئے ان افواہوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے بھی گووندا کے مبینہ تعلق کے بارے میں سنا ہے لیکن وہ واضح طور پر کہتی ہیں کہ اگر انہیں کبھی گووندا کی بے وفائی کا ثبوت ملا تو وہ خود میڈیا کو اس کی اطلاع دیں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

سنیتا نے مزید بتایا کہ گووندا کے خاندان کے کچھ لوگ ان کی شادی سے خوش نہیں ہیں اور نہیں چاہتے کہ وہ دونوں ایک ساتھ رہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ کچھ لوگ حیران ہیں کہ ہمارا خاندان اتنا خوش کیوں ہے جبکہ ان کا نہیں۔ گووندا غلط لوگوں سے میل جول نہیں رکھتے اور میرا ماننا ہے کہ اگر آپ غلط ساتھیوں کے ساتھ رہیں گے تو ویسے ہی بن جائیں گے۔

افواہوں سے پریشان ہونے کے باوجود سنیتا نے کہا کہ ان کا گووندا کے ساتھ رشتہ اب بھی مضبوط ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے 15 سال ایک دوسرے کے ساتھ آمنے سامنے زندگی گزاری ہے۔ وہ آج بھی گھر آتے ہیں اور میں نے اپنی پوری زندگی، بچپن سے لے کر آج تک انہیں دی ہے۔ میں آج بھی ان سے بہت محبت کرتی ہوں۔ ہاں میں ان باتوں سے پریشان ہوں لیکن میں مضبوط ہوں کیونکہ میرے بچے میرے ساتھ ہیں۔

دپیکا پڈوکون اور فرح خان نے ایک دوسرے کو ان فالو کیوں کیا؟ بالی وڈ کے راہداریوں میں چہ مگوئیاں

گووندا پر ایک نوجوان اداکارہ کے ساتھ تعلق کے الزامات کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنیتا نے انڈسٹری کے کلچر پر تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ آج کل کچھ لڑکیاں جو جدوجہد کر رہی ہیں وہ مالی مدد کے لیے بڑے لوگوں کی تلاش میں ہوتی ہیں لیکن جب تک میں خود کچھ نہ دیکھ لوں میں ان باتوں پر یقین نہیں کروں گی۔ اور اگر میں نے کچھ پکڑ لیا تو پھر جیسے سنی دیول کا مشہور ڈائیلاگ ہے میرا ہاتھ پانچ کلو کا ہے۔

Related Posts