بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور فلم ہدایت کارہ فرح خان کے بارے میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ انہوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا ہے جس سے ان کے درمیان اختلافات کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں تاہم فرح خان نے اس معاملے کی ایک مختلف وجہ بتائی ہے۔
فرح خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں وضاحت کی کہ انہوں نے فلم ہیپی نیو ایئر کی شوٹنگ کے دوران ایک معاہدہ کیا تھا کہ وہ انسٹاگرام پر ایک دوسرے سے رابطہ نہیں کریں گے بلکہ براہ راست میسج یا فون کال کے ذریعے بات کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ ہم انسٹاگرام پر سالگرہ کی مبارکباد بھی نہیں دیتے کیونکہ دپیکا کو یہ پسند نہیں۔ اس کے علاوہ میرا آٹھ گھنٹے کام والا تبصرہ کوئی طنز نہیں تھا یہ صرف دلیپ کو یہ کہنے پر مجبور کرنے کے لیے تھا کہ وہ اب آٹھ گھنٹے کام کریں گے جبکہ وہ حقیقت میں صرف دو گھنٹے کام کرتے ہیں۔
ہیری پوٹر کی خالق اور اس کی اسٹار مدمقابل؟ جانیں اصل تنازعہ کیا ہے
فرح نے مزید کہاکہ ہر چیز کو جھوٹا تنازع بنانے کا یہ نیا رجحان بند ہونا چاہیے،پچھلے ہفتے یہ افواہ اڑی کہ میں نے اور کرن نے ریڈ کارپٹ پر آیوش کو نظر انداز کیا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ہم اس سے نیچے مل کر ابھی اوپر آئے تھے۔
انہوں نے زور دیا کہ ایسی افواہوں سے لوگوں کے درمیان واقعی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خوش قسمتی سے میں فون اٹھاتی ہوں اور متعلقہ شخص سے بات کر لیتی ہوں تاکہ معاملہ خراب نہ ہو لیکن لوگوں کو ایسی باتیں پھیلانا بند کرنا چاہیے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








