صبح سویرے سرمایہ کاروں پر دولت کی بارش؛ اسٹاک مارکیٹ کی تیزی سے سب حیران

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

منگل کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا اور مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں ایک ہزار 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس نے ایک لاکھ 64 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرلی۔

پچھلے سیشن کا جائزہ

پیر کے روز بھی 100 انڈیکس میں تیزی دیکھی گئی جہاں 100 انڈیکس ایک ہزار 509 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 63 ہزار 847 پر بند ہوا، اس روز مجموعی طور پر 1,285,638,674 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 65.768 بلین روپے تھی جبکہ پچھلے ٹریڈنگ ڈے پر 1,714,917,163 شیئرز کی تجارت 70.744 بلین روپے کی مالیت سے ہوئی تھی۔

اسٹاک مارکیٹ میں 482 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے 235 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 216 کی قیمتوں میں کمی جبکہ31 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ سب سے زیادہ تجارت ہونے والی کمپنیوں میں ورلڈ کال ٹیلی کام شامل تھی جس کے 118,937,336 شیئرز 1.82 روپے فی شیئر کی قیمت پر ٹریڈ ہوئے، اس کے بعد کے-الیکٹرک لمیٹڈ کے 78,201,486 شیئرز 7.15 روپے فی شیئر، اور ہاسکول پیٹرول کے 63,522,783 شیئرز 13.67 روپے فی شیئر کی قیمت پر ٹریڈ ہوئے۔

نمایاں کارکردگی

سب سے زیادہ منافع کمانے والی کمپنیوں میں رفحان میئز پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ سرفہرست رہی جس کے شیئرز کی قیمت میں 293.03 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 10,799.13 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح سیفائر فائبر لمیٹڈ کے شیئرز کی قیمت 115.43 روپے بڑھ کر 1,269.70 روپے پر بند ہوئی۔

سعودی ریال اور درہم میں نرمی مگر ڈالر کا رویہ برقرار! جانیں کرنسی کے تازہ ریٹس

سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والی کمپنیوں میں یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ شامل تھی، جس کے شیئرز کی قیمت 1,807.70 روپے کم ہو کر 30,500.31 روپے پر بند ہوئی۔ اس کے علاوہ، پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ بی کے شیئرز کی قیمت 1,404.97 روپے گھٹ کر 25,284.63 روپے پر بند ہوئی۔

فیوچر مارکیٹ میں 208,409,500 شیئرز کی تجارت ہوئی جو کہ پچھلے ٹریڈنگ ڈے کے 633,777,000 شیئرز سے کم تھی۔ ان کی کل مالیت 14.070 بلین روپے رہی جو کہ پچھلے روز کے 35.935 بلین روپے سے کم تھی۔ فیوچر مارکیٹ میں 312 کمپنیوں نے تجارت کی، جن میں سے 197 کو منافع ہوا، 114 کو نقصان اٹھانا پڑا اور ایک کمپنی کے شیئرز کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

Related Posts