کیا پیٹرول اور ڈیزل پھر مہنگا ہونے جا رہا ہے؟ عوام کے لیے بری خبر تیار

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1.97 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.48 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

یہ اضافہ اگر نافذ ہوتا ہے تو ڈیزل کی قیمت میں دو ہفتوں کے اندر دوسری بار اضافہ ہوگا جبکہ پیٹرول کی قیمت میں مختصر وقفے کے بعد پہلی مرتبہ رد و بدل سامنے آئے گا۔

ذرائع کے مطابق، حالیہ ممکنہ اضافے کی بنیادی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مشرقِ وسطیٰ سمیت دیگر خطوں میں جاری جیو پولیٹیکل کشیدگیاں ہیں، جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر توانائی کی فراہمی اور قیمتوں پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔

قیمتوں میں یہ متوقع رد و بدل اگر منظور ہوا تو عام صارف، ٹرانسپورٹ اور اشیائے خورونوش کی لاگت پر براہ راست اثر ڈالنے کا خدشہ ہے۔

شادی پر زیور کہاں سے لائیں؟ سونے کی نئی قیمتوں نے سب کو پریشان کردیا

اس سے قبل 16 ستمبر 2025 کو وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت کو 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھا تھا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔

Related Posts