برجرٹن کے چوتھے سیزن کی پہلی قسط میں ایک دلچسپ اور پُرعزم محبت کی کہانی سامنے آئے گی۔ نیٹ فلکس نے اعلان کیا ہے کہ نیا سیزن 2026 میں شروع ہوگا جس سے شائقین کی توقعات کو کچھ دھچکا لگا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برجرٹن کی نئی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں جو پچھلے سیزن کی مشکلات اور دوستیوں کو نئی گہرائی دیتی ہیں۔ ان تصاویر میں میفئیر سوسائٹی کی نئی آنے والی بہنوں روزامنڈ لی (مشیل ماؤ) اور پوزی لی (ایزابیلا وی) کو دکھایا گیا ہے جوکہ ایلوائز اور اس کی چھوٹی بہن ہائسنتھ (فلورنس ہنٹ) سے ملنے برجٹن ہاؤس آتی ہیں۔ یہ دونوں اس سیزن میں پہلی بار نظر آئیں گی۔ شو رنر براؤنیل کے مطابق ان کی ماں ارامنٹا گن (کیٹی لیونگ) نے انہیں ایک مثالی ڈیبیوٹنٹ بننے کی تربیت دی ہے۔

براؤنیل نے بتایا کہ روزامنڈ اپنی ماں کی چھوٹی سی نقل بن گئی ہے جو شادی کے بازار میں ایک ماہر شطرنج کی کھلاڑی ہے جبکہ پوزی خوابیلے مزاج کی ہے اور اکثر سنجیدگی سے دور رہتی ہے جسے اس کی ماں بالکل پسند نہیں کرتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ارامنٹا اور روزامنڈ اپنے مقاصد پر اس قدر مرکوز ہیں کہ شروع میں برجرٹن خاندان ان کے لیے زیادہ اہمیت نہیں رکھتا سوائے اس کے کہ بینڈکٹ اس سیزن میں کافی دلکش ثابت ہوتا ہے۔

خوش قسمتی سے بینڈکٹ اور سوفی کی دلچسپ رومانوی کہانی کے دوران کچھ مانوس چہرے بھی نظر آئیں گے۔ سیزن دو کی مرکزی اداکارہ سیمون ایشلے جو اینتھونی برجٹن کی پیاری بیوی کیٹ برجٹن کا کردار ادا کرتی ہیں ایک بار پھر اس سیزن میں واپس آئیں گی۔
سیزن 4 کا مرکزی کردار خاندان کا دوسرا بیٹا بینڈکٹ ہے جو اپنی آزاد خیالی کے لیے جانا جاتا ہے۔ اپنے بڑے اور چھوٹے بھائیوں کی خوشگوار شادیوں کے باوجود بینڈکٹ شادی سے دور بھاگتا ہے لیکن وائلٹ برجٹن (رتھ جیمل) کے ماسکریڈ بال میں ایک دلکش خاتون اس کا دل موہ لیتی ہے۔ بینڈکٹ اسے صرف لیڈی ان سلور کے نام سے جانتا ہے لیکن حقیقت میں وہ سوفی ہے ایک ہوشیار نوکرانی جس کے اپنے راز اور خواب ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








