خیبرپختونخوا کابینہ کے دو اہم وزراء نے وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈاپور کی پالیسیوں پر شدید اختلافات ظاہر کرتے ہوئے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی اور صوبائی وزیر آبپاشی عاقب اللہ خان نے اپنے استعفے جمع کراتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عمران خان کے مشن اور وژن کے مطابق کام کرتے رہے ہیں ہماری وفاداری ہمیشہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ رہے گی لیکن علی امین گنڈاپور کے ساتھ کام نہیں کر سکتے۔
مریم نواز کا چکوال میں نیشنل اسکول آف ایکسیلنس کا افتتاح، طلبہ میں لیپ ٹاپ اور وظائف تقسیم
استعفوں کے متن میں وزراء نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ صوبے میں کرپشن عروج پر ہے اور وزیرِاعلیٰ کے فیصلوں کے باعث پارٹی قیادت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ان کے مطابق، یہ حالات ان کے لیے ناقابلِ قبول ہیں، اسی لیے وہ کابینہ کا حصہ رہنے کے بجائے اپنے عہدوں سے الگ ہو رہے ہیں۔
یہ پیش رفت خیبرپختونخوا حکومت کے لیے ایک بڑا سیاسی جھٹکا قرار دی جا رہی ہے، جو وزیرِاعلیٰ کی قیادت اور پالیسیوں پر سوالات اٹھا رہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








