شہر ہم خود ٹھیک کریں گے، وفاق 200 ارب روپے دے، میئر کراچی کا انوکھا مطالبہ!

تازہ ترین

تازہ ترین

میئر کراچی، فائل فوٹو

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کو اسلام آباد میں بیٹھ کر درست نہیں کیا جا سکتا، لہٰذا وفاق 20 ارب نہیں بلکہ 200 ارب روپے دے، ہم خود شہر کو ٹھیک کر لیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایم کیو ایم نے کسی طرح مینڈیٹ حاصل کیا، جو خود سیاسی خیرات کے مستحق ہیں وہ بھی پارلیمان میں بیٹھے ہیں، البتہ اگر وہ بھی کام کرنا چاہتے ہیں تو ان کے لیے بھی دروازے کھلے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ممکن نہیں کہ کوئی افسر اسلام آباد میں بیٹھ کر کراچی میں کام کرے۔ کراچی کو اسلام آباد میں بیٹھ کر نہیں سدھارا جا سکتا۔ 20 ارب نہیں، 200 ارب روپے شہر کو دیں، ہم خود شہر کو بہتر کر لیں گے۔

وزیراعلیٰ کا سندھ میں گندم کی قیمت اور اجراء کیلئے پالیسی بنانے کا حکم

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاقی حکومت کو کنٹریکٹر کی جانب سے 20 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ موصول ہوا ہے، نو سال گزر گئے مگر انہوں نے سڑک نہیں بنائی، کراچی کے عوام ہی انہیں نقصان دے بیٹھے ہیں۔ بی آر ٹی گرین لائن والوں سے ہم نے وقت مانگا ہے کہ منصوبہ کب مکمل ہوگا۔

مزید کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ کوئی گریڈ 19 یا 20 کا افسر مجھے کہے کہ کنٹریکٹر کو نوٹس ملے گا۔ یہ شہر کنٹریکٹروں کے لیے ہے یا شہریوں کے لیے؟ کیا میں رات کو آپ کے گھر جا کر کھدائی شروع کر سکتا ہوں؟

میئر کراچی نے بتایا کہ شہر میں کام بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق جاری ہے، یونیورسٹی روڈ پر بی آر ٹی منصوبہ بھی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

Related Posts