خیبر پختونخوا (کے پی) حکومت نے باضابطہ طور پر ایک بڑے انفراسٹرکچر منصوبے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت مارگلہ ہلز کے بیچ جڑواں سرنگیں تعمیر کی جائیں گی، جو خانپور اور ہری پور کو اسلام آباد سے براہِ راست جوڑیں گی۔
ماہرین کے مطابق منصوبہ مکمل ہونے کے بعد ہری پور اور اسلام آباد کے درمیان فاصلہ صرف 8 کلومیٹر رہ جائے گا اور سفر کا وقت کم ہو کر تقریباً 10 سے 15 منٹ تک رہ جائے گا۔
یہ جڑواں سرنگیں عالمی معیار کے مطابق تعمیر کی جائیں گی اور مکمل طور پر روشن ہوں گی۔ منصوبہ تین سال میں مکمل کیا جائے گا، تعمیر کا آغاز دسمبر 2025 میں ہوگا جبکہ تکمیل کی متوقع تاریخ 25 دسمبر 2028 رکھی گئی ہے۔
مریم نواز کا چکوال میں نیشنل اسکول آف ایکسیلنس کا افتتاح، طلبہ میں لیپ ٹاپ اور وظائف تقسیم
یہ منصوبہ باضابطہ طور پر کے پی کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) 2025 میں شامل کر لیا گیا ہے۔
سرنگیں ایم-15 موٹروے کو اسلام آباد کے سیکٹر D-12 سے براہِ راست منسلک کریں گی، جس سے ہزارہ موٹروے تک بلا رکاوٹ رسائی حاصل ہو گی۔
یہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت بنایا جا رہا ہے، اور پہلے سال کے لیے ابتدائی طور پر ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے بھی منصوبے میں تعاون پر اتفاق کیا ہے۔
منصوبے کی فزیبلٹی اسٹڈی پہلے ہی مکمل کی جا چکی ہے، جس کی بنیاد پر اب عملی مراحل شروع ہوں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








