کپور ہاؤس میں خوشیوں کی گونج! سونم کپور پھر ماں بننے والی ہیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا جلد ہی اپنے دوسرے بچے کا استقبال کرنے والے ہیں۔ سونم نے مئی 2018 میں انند اہوجا کے ساتھ روایتی تقریب میں شادی کی تھی اور اگست 2022 میں ان کے پہلے بچے وایو کی پیدائش ہوئی تھی۔

اب انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے مطابق سونم کپور دوسرے بچے کی ماں بننے کے لیے تیار ہیں تاہم جوڑے نے اس بارے میں ابھی تک باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

ذرائع کے مطابق سونم اپنی حمل کے دوسرے سہ ماہی میں ہیں اور اس خبر نے انکے خاندان میں بے پناہ خوشی پھیلائی ہے۔ قریبی ذرائع نے مزید تصدیق کی کہ کپور اور آہوجا خاندان کی جانب سے جلد ہی باضابطہ اعلان متوقع ہے۔

ارباز خان اور شُورا کے گھر ننھے مہمان کی آمد؟ بی بے شاور کی تصاویر نے دھوم مچا دی

سونم کپور اور انند اہوجا فی الحال لندن، دہلی اور ممبئی کے درمیان وقت گزار رہے ہیں کیونکہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ معیاری وقت گزارنے کو ترجیح دے رہے ہیں جبکہ سونم آہستہ آہستہ اپنے کام کے وعدوں میں واپس لوٹ رہی ہیں۔

انند اہوجا دہلی سے تعلق رکھنے والے ایک کاروباری شخصیت اور ارب پتی ہیں۔ وہ کپڑوں کے برانڈ بھانے کے بانی اور بھارت کے پہلے ملٹی برانڈ اسنیکر اسٹور ویگ نان ویگ کے شریک بانی ہیں۔

Related Posts