پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں بدھ کے روز تیزی کا رجحان جاری رہا جہاں KSE-100 انڈیکس نے ٹریڈنگ کے ابتدائی 15 منٹوں میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ کیا۔ صبح 9:45 بجے اسٹاک مارکیٹ 166,309.34 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی تھی جو پچھلے سیشن کے 165,493.58 پوائنٹس کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔
پچھلے سیشن کا جائزہ
منگل کے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی تھی جہاں KSE-100 انڈیکس 1,645.90 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 فیصد مثبت تبدیلی کے بعد 165,493.59 پوائنٹس پر بند ہوا تھا جو پچھلے کاروباری دن کے 163,847.69 پوائنٹس سے زیادہ تھا۔ اس روز مجموعی طور پر 1,349,798,022 شیئرز کا لین دین ہوا جو پچھلے دن کے 1,285,638,674 شیئرز سے زیادہ تھا۔ شیئرز کی مجموعی مالیت 76.77 ارب روپے رہی، جو پچھلے دن کے 65.76 ارب روپے سے زیادہ تھی۔
مارکیٹ میں 488 کمپنیوں نے اپنے شیئرز کا لین دین کیا، جن میں سے 176 کو منافع، 288 کو نقصان ہوا جبکہ 24 کمپنیوں کے شیئرز میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ سب سے زیادہ ٹریڈنگ کرنے والی کمپنیوں میں ورلڈ کال ٹیلی کام شامل تھی، جس کے 113,573,124 شیئرز 1.74 روپے فی شیئر کے حساب سے ٹریڈ ہوئے اس کے بعد پاک الیکٹران کے 110,391,976 شیئرز 56.68 روپے فی شیئر اور بینک آف پنجاب کے 94,026,621 شیئرز 27.15 روپے فی شیئر کے ساتھ شامل تھے۔
کل جو ناممکن لگ رہا تھا آج حقیقت بن گیا! ایف بی آر نے 15 اکتوبر تک مہلت دے دی
سب سے زیادہ اضافہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے شیئرز میں دیکھا گیا جو 700.36 روپے فی شیئر بڑھ کر 25,984.99 روپے پر بند ہوا۔ اس کے بعد یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ کا شیئر 319.69 روپے اضافے کے ساتھ 30,820.00 روپے پر بند ہوا۔ دوسری جانب، رفحان میز پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ کے شیئرز میں سب سے زیادہ 515.46 روپے کی کمی ہوئی اور یہ 10,283.67 روپے پر بند ہوا، جبکہ پاکستان انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کے شیئرز 55.84 روپے کی کمی کے ساتھ 524.52 روپے پر بند ہوئے۔
فیوچر مارکیٹ
فیوچر مارکیٹ میں 312 کمپنیوں نے شیئرز کا لین دین کیا جن میں سے 142 کو منافع، 169 کو نقصان ہوا اور ایک کمپنی کے شیئرز میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ مجموعی طور پر 260,192,500 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 15.24 ارب روپے تھی۔ پاک الیکٹران (PAEL-OCT) سب سے زیادہ فعال رہا جس کے 35,699,500 شیئرز 57.40 روپے فی شیئر کے حساب سے ٹریڈ ہوئے۔ ایٹلس ریفائنری لمیٹڈ (ATRL-OCTB) کے شیئرز میں سب سے زیادہ 17.40 روپے کی کمی ہوئی اور یہ 701.57 روپے پر بند ہوا جبکہ سازگار انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ (SAZEW-OCTB) کے شیئرز میں 99.93 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 1,829.93 روپے پر بند ہوا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








