کل جو ناممکن لگ رہا تھا آج حقیقت بن گیا! ایف بی آر نے 15 اکتوبر تک مہلت دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

FBR announces special facilitation for manual tax filers
FILE PHOTO

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال 2024-2025 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ کو 15 اکتوبر 2025 تک بڑھا دیا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے منگل کو جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 214A کے تحت کیا گیا ہے۔ توسیع کی وجہ مختلف تجارتی تنظیموں، ٹیکس بار ایسوسی ایشنز اور عوام کی جانب سے کی گئی درخواستوں کو قرار دیا گیا ہے۔

آخر وفاقی حکومت کیا چاہتی ہے؟ غربت کی چکی میں پسی عوام پر پیٹرول حملہ

اس سے ایک روز قبل ایف بی آر نے اعلان کیا تھا کہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر سے آگے نہیں بڑھائی جائے گی۔

ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان سے کہا تھا کہ وہ اپنے ریٹرن مقررہ تاریخ تک درست اور ایمانداری سے جمع کروائیں ورنہ انہیں جرمانے اور تاخیر سے فائل کرنے والوں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔

Related Posts