خضدار میں آپریشن، خواتین کے بھیس میں 4 دہشتگرد گرفتار، اسلحہ و بارود برآمد

تازہ ترین

تازہ ترین

Four terrorists in women’s disguise arrested during Khuzdar IBO: ISPR
ONLINE

خضدار: سیکورٹی فورسز نے خضدار میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی ایجنسی کے حمایت یافتہ گروہ فتنہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے چار دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ دہشتگرد فرار ہونے کے لیے خواتین کے لباس میں چھپنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم فورسز نے انہیں گھیرے میں لے لیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار دہشتگرد علاقے میں متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔ فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی شروع کر دیا ہے تاکہ دیگر چھپے ہوئے دہشتگردوں کو بھی ختم کیا جا سکے۔

غزہ جانے والا صمود فلوٹیلا اسرائیلی حدود کے قریب خطرناک زون میں داخل

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ہر قیمت پر دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اس سے قبل آج بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے تین خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائیاں کیں جن میں 18 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد مارے گئے۔

پہلی کارروائی کوئٹہ میں کی گئی جبکہ دیگر دو آپریشن ژوب اور شیرانی میں کیے گئے، جہاں آٹھ مزید دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ ان کارروائیوں میں بھی اسلحے اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا۔

Related Posts