گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی فورسز نے دھاوا بول دیا، رضاکاروں کی گرفتاری شروع

تازہ ترین

تازہ ترین

میدیلین جہاز پر حملے کا منظر، فائل فوٹو

غزہ کا ظالمانہ محاصرہ ختم کرنے کیلئے روانہ ہونے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی فورسز نے دھاوا بول  کر رضاکاروں کی گرفتاری شروع کردی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق غزہ کی حدود میں داخل ہوتے ہی اسلحے سے لیس  اسرائیلی فورسز نے صمود فلوٹیلا کی کشتیوں پر دھاوا بول دیا۔

منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی یلغار کے بعد مواصلاتی رابطے منقطع ہوچکے ہیں اور اسرائیلی فورسز نے کشتیوں میں گھسنا شروع کر دیا ہے۔

غزہ کی جانب بڑھتے صمود فلوٹیلا سے دو اہم پاکستانی کیوں واپس ہوئے؟ جانئے حقائق

ابتدائی طور پر فلوٹیا کے دو جہازوں پر اسرائیلی بحریہ کے قبضے کی اطلاع ہے۔ اسرائیلی دھاوے کے بعد فلوٹیلا سے لائیو نشریات بند ہوچکی ہیں۔

گلوبل صمود فلوٹیلا 40 سے زائد کشتیوں پر مشتمل امدادی قافلہ ہے جس پر 500 سے زیادہ افراد سوار ہیں جن میں پارلیمنٹیرینز، وکلا اور سویڈش ماحولیاتی مہم جوئی کرنے والی گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہیں، اس امدادی قافلے کا مقصد فلسطینی علاقے پر اسرائیلی محاصرے کو توڑنا ہے۔

فلوٹیا کی ایک کشتی میں پاکستان کے سینیٹر، جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد خان بھی سوار ہیں۔ الجزیرہ نے رپورٹ کیا ہے کہ غزہ کی حدود میں پہنچتے ہی پچاس اسرائیلی بحری جنگی جہازوں نے قافلہ صمود کو اپنے گھیرے میں لے کر کارروائی کا آغاز کردیا۔

Related Posts