پاکستان میں بدھ کے روز سونے کی قیمت نے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو لیا، جو عالمی مارکیٹ میں تیزی کے رجحان کی عکاسی ہے، آج سہ پہر تک یہی قیمتیں برقرار رہیں گی۔
مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 10 ہزار 278 روپے تک جا پہنچا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 1 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 51 ہزار 747 روپے تک پہنچ گئی، جس کا اعلان آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن نے کیا۔
عوام کیلئے خوشخبری! ہر خاندان کو 13 ہزار 500 روپے ملیں گے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا اعلان
اس سے ایک روز قبل یعنی منگل کو بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا، جب فی تولہ ریٹ ایک ہی دن میں 3 ہزار 178 روپے بڑھا اور 4 لاکھ 6 ہزار 778 روپے تک جا پہنچا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی بدھ کے روز سونے کی قیمت میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی ریٹ 3 ہزار 890 ڈالر فی اونس رہا، جس میں 20 ڈالر پریمیم شامل ہے۔ اس دوران سونے کی عالمی قیمت میں یومیہ بنیاد پر 35 ڈالر کا اضافہ ہوا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا، فی تولہ چاندی 50 روپے مہنگی ہو کر 4 ہزار 826 روپے تک پہنچ گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








