پاکستان کے اسکوائش کھلاڑی نور زمان نے امریکہ میں ہونے والے پی ایس اے ورلڈ سیریز ایونٹ، چارلٹس ویل اوپن اسکواش کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
پری کوارٹر فائنل میں نور زمان نے انگلینڈ کے ٹام والش کو 3-1 سے شکست دی۔ میچ کے اسکور 13-11، 11-5، 5-11 اور 11-8 رہے۔
دوسری جانب پاکستانی کھلاڑی عاصم خان اور عاشب عرفان پری کوارٹر فائنل میں ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ ٹاپ سیڈ ٹموتھی براؤنل نے عاصم خان کو 3-0 سے ہرایا جبکہ ویر چوٹرانی نے عاشب عرفان کو 3-1 سے شکست دی۔
واضح رہے کہ چارلٹس ویل اوپن ایک پی ایس اے ورلڈ ٹور برونز ایونٹ ہے جس کا انعامی فنڈ 31,250 ڈالر ہے۔
چند روز قبل نور زمان نے کینیڈا کے شہر لندن میں ہونے والے نیش کپ 2025 میں کامیابی حاصل کی تھی۔ انہوں نے فائنل میں مصری کھلاڑی مصطفیٰ السریٹی کو 3-0 سے شکست دی۔
آج پاکستان کی جیت کا دن ہے! نور زمان نے نیش کپ 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
21 سالہ نور زمان جو ٹورنامنٹ میں پانچویں سیڈ تھے نے 52 منٹ کے سنسنی خیز مقابلے میں دوسری سیڈ کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ پہلا گیم 19-17 سے جیتنے کے بعد انہوں نے 11-7 اور 11-9 سے میچ اپنے نام کیا۔ یہ کامیابی موجودہ ورلڈ انڈر 23 چیمپئن کیلئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








