وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سخت احکامات کے تحت پنجاب پولیس خواتین پر تشدد اور تیزاب پھینکنے جیسے سنگین جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عمل کر رہی ہے۔
ملتان میں ایک افسوسناک واقعے میں ایک شخص نے اپنی ساس اور سالی پر تیزاب پھینکا، جس سے دونوں خواتین شدید متاثر ہوئیں۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے صرف 24 گھنٹوں میں مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر خواتین پر تشدد اور تیزاب گردی جیسے سنگین جرائم کے خلاف پنجاب پولیس کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے۔ ملتان پولیس کی بروقت کارروائی، تیزاب گردی کے افسوسناک واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم کو صرف 24 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا… pic.twitter.com/dbOmgXA0Fi
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) October 2, 2025
ایس پی صدر خدیجہ عمر نے اسپتال میں جاکر متاثرہ خواتین کی عیادت کی اور ان کا خیر و عافیت دریافت کی اور متاثرین کو مکمل انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کروائی۔
واضح رہے کہ ملتان تھانہ مخدوم رشید کی حدود میں گھریلو رنجش پر علی رضا نامی شخص نے اپنی ساس نسرین بی بی اور سالی چاندنی بی بی پر تیزاب پھینک دیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








